الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو جو ڈائریکشن دی جائیں گی اسکے مطابق ایکشن ہو گا، اضافی نشستوں کا معاملہ زیر التواء ہے، خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختوانخوا میں سینیٹ انتخابات اضافی نشستوں کے کیس کے منطقی انجام تک پہنچنے کے بعد ہی ممکن ہوں گے۔