آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان ہے، حکومت کو 30 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو حاصل ہو گا، ٹریکٹر قیمت، زرعی لاگت میں اضا فہ متوقع ، اس وقت کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ دی گئی تھی ، ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے ٹریکٹرز کے مینوفیکچرز کو ان پٹ پر ٹیکس کی لاگت برداشت کرنا ہوگی جس سے ٹریکٹر کی مجموعی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔