پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے

پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طےپاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف مذاکراتی مشن 15مئی کو نئے پروگرام پر بات چیت کیلئے اسلام آباد پہنچے گا،فریقین کے درمیان پہلے تکنیکی پھر پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

نئے مذاکرات شروع کرنے سے پہلے پاکستان کو اہم معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،آئی ایم ایف کی تجویز پرشروع کی گئی تاجردوست اسکیم بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

وفاقی حکومت نے اس اسکیم کے تحت 31 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا وعدہ کیا تھا،سینئرافسران کی اکھاڑ پچھاڑ کے بعد ایف بی آر میں غیرمعمولی صورتحال ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایف بی آر کی نئی اور کم تجربہ کار ٹیم ہوگی،ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں حالیہ کمی پر آئی ایم ایف کو مطمئن کرنا چیلنج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی 9ماہ میں پرائمری بجٹ سرپلس کے ہدف میں ناکامی بھی مذاکرات کا اہم ایجنڈا ہوگا۔