سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 4250 روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج چار ہزار سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے،جس کے بعد سونے کی قیمت تین لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 4 ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 3642 روپے بڑھکر 246440 روپے ہوگئی،گولڈ ڈیلر کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں تیزی کے باعث پاکستان میں قیمت بڑھی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 40 ڈالر مہنگا ہوکر 2751 ڈالر کا ہوگیا،30 اکتوبر 2024 کو فی تولہ سونے کی قیمت 287900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔