ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث سونے کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر اضافے کے ساتھ 3432 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے.
پاکستان میں فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1206 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 11 ہزار 213 روپے ہو گیا ہے.
یہ اضافہ جنگی صورتحال، معاشی بے یقینی، اور سرمایہ کاروں کی محفوظ اثاثوں کی طرف منتقلی کی وجہ سے دیکھا جا رہا ہے۔