وزیراعظم کی ہدایت، ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کا فیصلہ

پاکستان میں جدید سفری ذرائع کے فروغ کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

الیکٹرک موٹر سائیکل، اسکوٹیز، تھری ویلرز، کاریں اور بسوں کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ پوائنٹس کے قیام پر زور دیا تاکہ شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ پالیسی ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہو سکتی ہے۔