فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، خریداروں کے لیے مشکل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کے اضافے سے 3,326 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے، جہاں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3,500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔

قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار روپے جبکہ فی دس گرام سونا 3 لاکھ 925 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 38 روپے کے اضافے سے 3,466 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 33 روپے کے اضافے سے 2,971 روپے ہو گئی۔