پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوگیا۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ 10 گرام سونا 1543 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 840 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 325 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔