پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن منفی رجحان کا شکار رہا، جہاں سرمایہ کاروں کو شدید مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 1335 پوائنٹس کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد انڈیکس 114,853 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اس دوران مارکیٹ میں 45 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت تقریباً 31 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کی مجموعی قدر یعنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 121 ارب روپے کم ہوکر 14,114 ارب روپے رہ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر یقینی سیاسی و معاشی صورتحال اس گراوٹ کی بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔