پاکستان نے کرپٹو ٹیکنالوجی میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین، بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نہ صرف کرپٹو کو آزما رہا ہے بلکہ مکمل عزم کے ساتھ اس میدان میں داخل ہو چکا ہے۔
انہوں نے بھارت کی سست روی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کئی برسوں سے کرپٹو پالیسی پیپر جاری کرنے کے وعدے کر رہا ہے، لیکن عملی اقدامات میں تاخیر ہو رہی ہے۔