پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات اگلے ہفتے شروع ہونے کی توقع ہے۔
بجٹ میں ریٹیلرز، ہول سیلرز اور دیگر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ پنشن لینے والوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
آئی ایم ایف کو ٹیکس اصلاحات کے بارے میں اعتماد میں لینے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ اقتصادی زونز کو ٹیکس چھوٹ نہ دینے اور پیٹرول و ڈیزل پر کاربن لیوی عائد کرنے کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔