سال 2025 میں سونے کی قیمت کتنی بڑھی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے پر برقرار ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر مستحکم ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3,326 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔ رواں سال کے آغاز میں پاکستان میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے فی تولہ تھی، جو 108 دنوں میں 77,100 روپے اضافے کے بعد موجودہ سطح پر پہنچی ہے۔

اسی عرصے میں 10 گرام سونے کی قیمت 66,100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے ہو گئی۔ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں 712 ڈالر اضافہ دیکھا گیا، جس سے نرخ 3,326 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔