کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 980 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ فی تولہ چاندی 3397 روپے اور 10 گرام چاندی 2912 روپے کی سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر بڑھ کر 3224 ڈالر ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
2025 کے آغاز سے اب تک سونا 66 ہزار 800 روپے فی تولہ مہنگا ہو چکا ہے، جبکہ 2024 میں سال بھر کے دوران اس میں 52 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی اور مقامی معاشی حالات کے پیش نظر آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔