شدید مندی کا جھٹکا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ روک دی گئی

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمعرات کے روز شدید مندی کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے کاروبار عارضی طور پر روک دیا گیا۔

ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1346 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 8 ہزار 662 پوائنٹس پر پہنچ گیا، لیکن مندی کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

جب انڈیکس مزید 6948 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 3 ہزار 60 پوائنٹس تک پہنچا تو مارکیٹ کے ضوابط کے تحت ایک گھنٹے کے لیے ٹریڈنگ معطل کر دی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے اس عارضی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔