وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور اس کے ساتھ مثبت اور تعمیری مذاکرات کیے جائیں گے۔
نمائش کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں اور کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے برآمدات کے فروغ اور معیاری مصنوعات کی تیاری پر زور دیا اور مزید کہا کہ پاکستانی وفد وزیر اعظم کی ہدایت پر امریکا جا رہا ہے تاکہ مثبت بات چیت ممکن ہو سکے۔