پاکستان سمیت کئی ممالک معاشی مشکلات سے دوچار ہیں ، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا  کہ کم آمدنی والے ممالک کی معاشی حالت خراب ہو رہی ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث دنیا کو 3 اعشاریہ 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچا، کورونا کے دوران کم آمدنی والے ممالک کی معیشت زیادہ متاثر ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چند سال کی مشکلات کے باوجود ترقی اور معیشت بہتر ہے، ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کے لیے بہتر کیا ہے، ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ زیادہ مہنگائی والے ممالک میں مہنگائی اور مالی خسارے پر قابو پانا ترجیحات ہیں۔