سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی سطح پر بڑھ گئی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2628 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 274000 روپے ہو گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے بڑھ کر 234911 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود، چاندی کی قیمتیں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2872.08 روپے پر قائم رہی۔