پاکستان کا چین سے قرض ری شیڈولنگ پر دوبارہ غور

پاکستان نے ایک بار پھر چین کے ساتھ قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھانے کا ارادہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے اجلاس کے دوران چینی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے، جہاں وہ 3.4 ارب ڈالر کے قرض کو دو سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے۔

وزیر خزانہ کے ساتھ سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر حکام بھی امریکا جائیں گے۔ اس دورے کے دوران، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر، امریکی وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام اور سعودی وزیر خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے نائب وزیراعظم نے بیجنگ میں چینی حکام سے قرض کی ری شیڈولنگ کی درخواست کی تھی، لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔