پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کا نیا سنگ میل، وزیراعظم کی مبارکباد

پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران برآمدات میں 9.38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ 13.613 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس شاندار کامیابی پر حکومتی ٹیم اور نجی شعبے کی تعریف کی، اور بتایا کہ مارچ 2025 میں برآمدات میں 6.27 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جو کہ حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کاروبار دوست پالیسیوں کو جاری رکھے گی اور ملکی برآمدات کو مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے کوشاں رہے گی۔