تجارتی جنگ کا شکار: خام تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

عالمی سطح پر امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں شدت کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تین فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں دو ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 64.45 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت بھی دو ڈالر بڑھ کر 67.85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

تجارتی کشیدگی میں تازہ موڑ اس وقت آیا جب چین نے امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے سات نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندی لگا دی، جو کہ دفاعی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں کی تیاری میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔