کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3200 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 21 ہزار روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 2743 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے تک پہنچ گیا۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت مستحکم رہی تھی، تاہم عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی مانگ اور معاشی حالات کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔