پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 635 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 806 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 18 ہزار 797 رہی۔
اس کاروباری ہفتےمیں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 877 ریکارڈ کی گئی۔
بازارِ حصص میں اس 1 ہفتے کے دوران 1 ارب 26 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔