اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اہم فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اہم ترین فیصلوں پر عملدرآمد نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کیے گئے پالیسی فیصلوں اور احکامات پر مختلف وزارتوں اور محکموں کی جانب سے عملدرآمد نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ای سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لیا گیا ہے اور وفاقی وزیر خزانہ و چیئرمین ای سی سی محمد اورنگزیب نے ای سی سی کے اہم فیصلوں پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کاخصوصی اجلاس گزشتہ روز بلایا تھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ 8 سے زائد وزارتوں اور متعدد محکموں نےا ی سی سی کے اہم ترین فیصلوں کو اہم نہ سمجھا جس پر اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں اور ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے اور غیر ضروری تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہا رکیا گیا۔