چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اگلے ہفتے تک مجموعی طور پر 5 روپے فی یونٹ سے زیادہ کی کمی متوقع ہے۔
وفاقی حکومت نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کی کمی کی درخواست کی، جس پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔
پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق، یہ ریلیف اپریل سے جون تک ہر ماہ فراہم کیا جائے گا اور ایک روپے 71 پیسے کی کمی پیٹرولیم لیوی کے تحت شامل کی جائے گی۔
مزید یہ کہ آئی پی پیز کے 6 معاہدوں کی منسوخی سے 12 ارب روپے کا اضافی ریلیف بھی فراہم کیا گیا ہے۔