سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: مسلسل بڑے اضافے جاری

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 59 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے جہاں فی اونس قیمت 105 ڈالرز اضافے کے بعد 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی۔ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا جب یہ 3 ہزار 395 ڈالر تک پہنچی تھی۔