ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

ملک میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہوئی ہے۔

اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 74  ہزار 700 روپے ہے۔ اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 857  روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 635 ڈالر فی اونس ہے۔