2024ء میں بیرونی سرمایہ کاری میں 58۔11 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 2024ء بیرونی سرمایہ میں بڑھی ہے، رواں سال کے 11 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 11.58 فیصد بڑھی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق جنوری سے نومبر 2024ء کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2.05 ارب ڈالرز رہا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 2023ء کے ابتدائی 11 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 1.84 ارب ڈالرز تھا، 2024ء کے 11 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 21.34 کروڑ ڈالرز زائد رہی۔

مرکزی بینک نے کہا کہ ملکی نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 23 فیصد اضافے سے 2.25 ارب ڈالرز رہی، ملکی نجی شعبے میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 31 فیصد بڑھی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کی آمد 46 فیصد اضافے سے 3.41 ارب ڈالرز رہی، نجی شعبے سے براہ راست سرمایہ کاری کا خروج 93.5 فیصد بڑھ کر 1.04 ارب ڈالرز رہا۔

جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسٹاک مارکیٹ سے 2024ء کے 11 ماہ میں 10.77 کروڑ ڈالرز نکالے گئے جبکہ اوسط ماہانہ 98 لاکھ ڈالرز نکالے گئے ہیں۔

مرکزی بینک نے یہ بھی کہا کہ ملکی سرکاری شعبے سے 2024ء کے 11 ماہ میں 19.86 کروڑ ڈالرز نکالے گئے، رواں سال اوسط ماہانہ 1.8 کروڑ ڈالرز نکالے گئے۔