پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج بھی کاروبار کے دوران مثبت تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے مسلسل چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں دن کا آغاز ایک لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس سے ہوا۔
کاروبار کے آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں مثبت تیزی نظر آئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1658 پوائنٹس اضافے سے 106762 پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 5 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔