او سی سی آر پی کے دبئی ان لاکڈپروجیکٹ کے انکشاف کردہ ڈیٹا کے مطابق بینکرز اور بیوروکریٹس بھی دبئی کے اعلیٰ ترین علاقوں میں جائیدادوں کے مالک ہیں۔
ہزاروں پاکستانیوں میں ان جائیدادوں کے مالک ہزاروں پاکستانیوں میں سابق فوجی حکام کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان کے ریٹائرڈ صدر، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے سابق چیئرمین اور پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(PCST ) کے حاضر سروس چیئرمین شامل ہیں۔ ریٹائرڈ فوجی جرنیلوں میں سب سے نمایاں نام سابق (اور مرحوم) فوجی آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کا ہے۔
سابق فوجی آمر اور ان کی اہلیہ کا نام لیک ہونے والے ڈیٹا میں دبئی مرینا برج خلیفہ اور الثانیہ پانچویں کے علاقوں میں تین جائیدادوں کے مالک کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔
اس فہرست میں این ایل سی اسکینڈل سے شہرت پانے والے لیفٹیننٹ جنرل افضل مظفر کے بیٹے بھی شامل ہیں۔ این بی پی کے سابق صدر عارف عثمانی بھی اس فہرست میں پینٹ ہاؤس کے مالک کے طور پر شامل ہیں۔ ایک اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم ایلیٹ ریزیڈنس 4 میں جائیداد کے مالک ہیں۔
اس کے علاوہ، لیفٹیننٹ جنرل عالم جان محسود اور ان کی شریک حیات الحمری پام جمیرہ کے علاقے میں پانچ بیڈ روم کے اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔
لیک ہونے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ میجر جنرل (ر) غضنفر علی خان بھی ایس 15 بلڈنگ الوارسان فرسٹ میں ایک پراپرٹی کے مالک ہیں۔
دریں اثناء ایئر وائس مارشل (ر) سلیم طارق بھی جائیداد کے مالک ہیں جیسا کہ ایئر وائس مارشل (ر) خالد مسعود راجپوت کے ساتھ ساتھ او جی ڈی سی ایل کے سابق چیئرمین زاہد مظفر اور چیئرمین پی سی ایس ٹی سید انوار الحسن گیلانی بھی جائیداد کے مالکان طور پر فہرست میں شامل ہیں۔
اس فہرست میں میجر جنرل (ر) محمد فاروق اور میجر جنرل (ر) انیس باجوہ کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔
دبئی ان لاکڈ (Dubai Unlocked ) ڈیٹا سینٹر فار ایڈوانسڈ ڈیفنس اسٹڈیز نے حاصل کیا، جو واشنگٹن ڈی سی میں واقع ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔
اس کے بعد اسے ناروے کے مالیاتی آؤٹ لیٹ ای 24 اور منظم جرائم اور بدعنوانی کی رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) کے ساتھ شیئر کیا گیا، جس نے 58 ممالک میں 74 میڈیا آؤٹ لیٹس کے رپورٹرز کے ساتھ چھ ماہ کے تفتیشی منصوبے کو مربوط کیا، جس میں متعدد سزا یافتہ مجرموں، مفروروں، اور سیاسی شخصیات کا پردہ فاش کیا گیا جو حال ہی میں دبئی میں کم از کم ایک رئیل اسٹیٹ کے مالک ہیں۔