دنیا کا طویل ترین کارگو بحری جہاز ”ایم ایس سی انا ”کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔
حکام کے مطابق جہازکی لمبائی 400 میٹراور یہ بیک وقت 19 ہزار368 کنٹینرز لے جانےکی صلاحیت رکھتا ہے، جہاز پہلےبھارتی پورٹ موندرا پرلنگراندزاہونے کے بعد کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔
کےپی ٹی حکام کے مطابق جہاز ساؤتھ ایشین ٹرمینل پورٹ پرلنگراندازہوا ہے ، ضابطے کی کارروائی کے بعد جہاز سے کنٹینرز اتارنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر ایک دن رکے گا اور کنٹینر اتارنے کے بعد روانہ ہو جائےگا۔