ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں غیر لوڈ شیڈنگ بغیر کسی وجہ کے ہورہی ہے، شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شہریوں کے کاروبار شدید متاثر ہورہے ہیں ، مسلم لیگ ن کے منشور میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنا بھی شامل ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔