انسداد دہشتگردی گوجرانوالا کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔
انسدادِ دہشتگردی گوجرانوالا کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی،عالیہ حمزہ ملک کو گوجرانوالا کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کی استدعا قبول کرتے ہوئے اے ٹی سی نے عالیہ حمزہ کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا،عدالتی حکم کے مطابق عالیہ حمزہ کو 11جون کو دوبارہ پیش کیا جائے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل صنم جاوید اور عالیہ حمزہ جب جیل سے رہا ہو کر نکلیں تھیں تو انہیں گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لیا تھا،دونوں رہنماؤں کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت ہوئی تھی۔