مانسہرہ میں 2 ڈاکو بینک کے عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔
ڈکیتی کی واردات مانسہرہ کے علاقے چنار روڈ پر نجی بینک میں ہوئی جس دوران 2 ڈاکوؤں نے عملے کو یرغمال بناکر بینک سے ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزارروپے لوٹ لیے ہیں۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ڈاکو بینک سے ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزارروپے لوٹ کر لے گئے ہیں تاہم سی سی ٹی وی ویڈیوکی مدد سےڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔