پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے ساتھی کے ساتھ مل کر میٹرک کی طالبہ کو اغوا کرنے کے بعد مبینہ زیادتی کی جب کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھانہ کوٹ مومن کے اے ایس آئی نے احسان کے ساتھ مل کر 15 لڑکی کو اغوا کیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد مبینہ طور پر اس کے جنسی زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے باوجود تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پولیس معاملے کو دبانے اور صلح کرانے کی دباؤ ڈال رہی ہے۔