گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نالے میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ واپڈا ٹاؤن کے قریب نالے میں پیش آیا جہاں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب گئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں افراد کی لاشیں نکال لیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق راولپنڈی کچی آبادی سے تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔