اسلام آباد میں قتل کی واردات، مقتولہ ثناء یوسف کے والد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد کا بیان سامنے آگیا۔

 دو جون کی شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف 'کاکا' نامی ٹک ٹاکر نے دوستی کرنے کے جواب میں مسلسل 'نا' سننے کے بعد ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا۔

ثناء یوسف کے قتل کے بعد ان کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تاہم اب مقتولہ کے والد کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو بیان میں مقتولہ کے والد نے کہا کہ میں سرکاری ملازم ہوں، میری حکومت سے گزارش ہےکہ میرے ساتھ جو حادثہ پیش آیا ہے، اس میں جو بھی ملوث ہے اس کی تحقیقات کی جائیں۔