پی آئی اے 544 ہائی جیکنگ: بھارت کی پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کی سازش

پی آئی اے فلائٹ 544 کی ہائی جیکنگ کو لے کر سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت طویل عرصے سے پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے کے لیے اپنی پراکسیز کا استعمال کرتا آیا ہے، اور مئی 1998 میں اس نے پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے دہشتگردوں کو استعمال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ 25 مئی 1998 کو بھارت نے پی آئی اے فلائٹ 544 کو دہشتگردوں کے ذریعے ہائی جیک کروایا۔ اس ہائی جیکنگ کا مقصد پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو روکنا تھا۔ دہشتگردوں نے بلوچستان کے نام پر بھارت کا ایجنڈا پھیلانے کی کوشش کی۔ درحقیقت بھارت نے ان دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے بھارت کے اشارے پر جہاز ہائی جیک کیا تھا لیکن پاکستانی افسران نے حیدرآباد ایئرپورٹ پر بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کی سلامتی کا دشمن رہا ہے مگر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ بھارت آج بھی اپنی سپانسرڈ پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے۔ جعفر ایکسپریس سے لیکر خضدار اسکول بس حملے تک بھارت کا مکروہ ہاتھ شامل ہے۔