بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز نے ایک اہم کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 مسلح دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ دہشتگرد راڑہ شم کے علاقے میں ہائی وے پر بم نصب کر رہے تھے، جب فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں مسافر بسوں پر حملوں میں ملوث تھے، اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔