مردان میں 2 خواجہ سراؤں کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق دونوں خواجہ سراؤں کو پولیس لائن کے قریب قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں خواجہ سراؤں کو ان کےگھر میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔