چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ، صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلاف رائے سب کا ہوتا ہے ، ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ عمر ایوب نے استعفی دیا ہے، اس معاملے پر کل خان صاحب سے ملاقات کرکے مشاورت ہو گی۔
مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حامد رضا نے کہا تھا کہ جو پی ٹی آئی کا فیصلہ ہو گا وہ مجھے منظور ہے، اسلئے مولانا اور سنی اتحاد کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ 70 فیصد لوگ اس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، ہم پر امید ہیں کہ مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی۔
فواد چوہدری سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پی ٹی آئی سے جا چکے یا جنہوں نے ان سے دوریاں اختیار کیں ، ان کے پارٹی میں آنے کا فیصلہ خان صاحب کریں گے۔