حزب اللہ کا اسرائیل کے آئرن ڈوم پلیٹ فارم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

حزب اللہ تحریک کی جانب سے اسرائیل کے آئرن ڈوم پلیٹ فارم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے زورا میں ڈرون، آرٹلری اور میزائلوں سے حملہ کیا۔

عسکری تنظیم کا کہنا ہے ہمارے میزائلوں نے اسرائیلی فوجیوں اور آئرن ڈوم پلیٹ فارم کو درست نشانہ بنایا۔

حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ نے کہا کہ حملے میں یقینی طور پر ہلاکتیں ہوئی ہیں, یمن اکیلا نہیں ہے، ہم سب یمنی ہیں۔