لبنان: فوٹوگرافر نے رہائشی عمارت پر بم گرنےکے لمحات کو کیمرےکی آنکھ میں محفوظ کرلیا

بیروت: لبنان میں فوٹو جرنلسٹ نے رہائشی عمارت پر گرتے بم کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ 

لبنان میں جاری حزب اللہ اسرائیلی جنگ کے دوران متعدد بار ایسے مناظر سامنے آئے جن  میں کیمرے کی آنکھ نے جنگ کے دوران ہونے والے حملوں کے لمحات کو دکھایا۔ 

دو روز قبل بھی ایسوسی ایٹ پریس کے فوٹو گرافر (فوٹو جرنلسٹ) حسن عمار نے بیروت کی ایک عمارت پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے دوران جنگی طیاروں سے عمارت پر گرائے گئے بم کے عمارت سے ٹکرانے کے لمحات کو عکس بند کرلیا۔ 

لبنان: فوٹوگرافر نے رہائشی عمارت پر بم گرنےکے لمحات کو کیمرےکی آنکھ میں محفوظ کرلیا
اسرائیل نے حملے سے کچھ دیر قبل عمارت خالی کرنے کے لیے وارننگ جاری کی تھی/ فوٹو: ایسوسی ایٹ پریس 

رپورٹ کے مطابق جمعے کے دن اسرائیل نے بیروت کے ایک علاقے میں واقع کچھ عمارتوں میں رہنے والوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد حسن عمار سمیت بہت سے افراد عمارت سے کچھ دور جمع ہوگئے جہاں پھر کچھ دیر بعد اسرائیلی طیاروں نے حملہ کیا۔ 

لبنان: فوٹوگرافر نے رہائشی عمارت پر بم گرنےکے لمحات کو کیمرےکی آنکھ میں محفوظ کرلیا
عمار حسن کی اس عمارت سے ذاتی طور پر بہت سے یادیں وابستہ ہیں کیونکہ وہ اس علاقے سے کچھ دور پلے بڑھے تھے/ فوٹو: ایسوسی ایٹ پریس 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمارت کو حملے سے تباہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ عمارت حزب اللہ کے مزاحمت کاروں کے استعمال  میں تھی۔ 

رپورٹ  میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے تباہ کردہ عمارت سے اے پی کے فوٹو گرافر عمار حسن کی ذاتی طور پر بہت سے یادیں وابستہ ہیں کیونکہ وہ اسی علاقے سے کچھ دور پلے بڑھے تھے۔