پشاور؛ خاتون سب انسپیکٹر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ کے قریب موٹروے پولیس کی خاتون سب انسپیکٹر کی گاڑی پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کا واقعہ نوشہرہ مردان روڈ بارہ بانڈہ کے قریب پیش آیا تاہم فائرنگ کے نیتجے میں خاتون سب انسپیکٹر محفوظ رہیں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپیکٹر جویریہ شاہ ڈیوٹی کیلئے آرہی تھیں جب ان پر فائرنگ کی گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ نوشہرہ تھانہ رسالپور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔