پشاور ہائیکورٹ نے 10 نئے سول ججز کو تعینات کردیا ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم کی منظوری کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
3 سول ججز پشاور اور 2 مردان میں تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ نوشہرہ، چارسدہ، ہری پور، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں ایک، ایک سول جج کا تقرر کیا گیا ہے۔