سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت 18 جون تک منظور کر لی۔
ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حسین نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کو سلمان حیدر کی گرفتاری سے روک دیا اور ملزم کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
یاد رہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں سلمان حیدر پر زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
مزید کارروائی 18 جون کو ہونے والی سماعت میں متوقع ہے۔