گوجرانوالا: اینٹی کرپشن حکام کی حراست سے فرار ہونے والے پی ٹی آئی رکن اسمبلی امتیاز چوہدری کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق امتیاز چوہدری کو ملتان ائیرپورٹ سےگرفتار کیا جہاں سے وہ قطر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
اینٹی کرپشن حکام کا بتانا ہےکہ امتیاز چوہدری کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا اور اینٹی کرپشن نے امتیاز چوہدری کو کِک بیکس لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے چند دن قبل گجرات میں نامعلوم افراد پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو اینٹی کرپشن ٹیم کی حراست سے لے کر فرار ہوگئے تھے۔