عدالت نے 9 مئی 2023 سے متعلق 12 مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت سانحہ 9 مئی کے 500 سے زائد ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت انسداد دہشت گردی عدالت نے حکم دیا کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے تفتیش 7 روز میں مکمل کی جائے۔
بعدازاں عدالت نے 9 مئی 2023 سے متعلق 12 مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔