اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 589 پوائنٹس گرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی اور  100 انڈیکس میں بڑی کمی ہوئی۔

آج کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 589 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 980 پر بند ہوا۔

 کاروباری دن میں 100 انڈیکس 945 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی کاروباری دن میں بلند ترین سطح 78 ہزار 886 رہی۔ 

بازار میں آج 41 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 22 ارب 24 کروڑ روپے رہی۔ 

آج کاروباری روز کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک  سو  ایک ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 389 ارب روپے ہے۔