انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع پیپکو کا بتانا ہے کہ بجلی کمپنیوں نے حکومت کو پہلے اپنے 52 فیصد پاور ہاؤسز کے نرخ کم کرنے اور بجلی بلوں پر 38 فیصد ناجائز ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی پی پیز مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ٹیکس ختم کرے اور اپنے پاور پلانٹس کے نرخ کم کرے پھر مذاکرات کرنے آئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی پی پیز مالکان نے کسی زبردستی کی صورت میں عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔