آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس کا کلینڈر جاری، پاکستان کیلیے قرض کی مںظوری کا امکان

پاکستان کیلیے 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کیلیے عالمی مالیاتی فنڈز کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا، جس کے ایجنڈے میں پاکستان کا قرض پروگرام بھی شامل ہے۔

پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کیلئے اسٹاف سطح کے معاہدے کی منظوری کا جائزہ لینے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( ائی ایم ایف ) ایگزیکٹو بورڈ کے 25 ستمبر کے اجلاس کا باقاعدہ کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت قرض کی درخواست ہے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7 ارب ڈالر قرض کی حتمی منظوری کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو اقساط ملنا شروع ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 جولائی کو اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا جبکہ آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہوگا۔